Pages

Tuesday 29 January 2013

فقہ حنفی کی نشرواشاعت کے حقیقی اسباب قسط 1

فقہ حنفی  کی نشرواشاعت کے حقیقی اسباب

تمہید
یہ موضوع شروع کرنے سے پہلے کچھ باتیں عرض کرنامناسب ہے؟


تنقید کے دوطریقے ہوتے ہیں تعمیری تنقید اورتخریبی تنقیدجس کو بالفاظ دیگر مثبت تنقید اورمنفی تنقید کہہ سکتے ہیں۔ منفی تنقید سے ہماری مراد غلط تنقید اورتنقیص وتوہین نہیں ہے۔


ایک مصورتصویر بناتاہے۔تصویر اچھی ہے لیکن کچھ خامیاں ہیں۔ ایک شکل تویہ ہے کہ دوسری تصویر بناکر سامنے رکھ دی جائے جوان خامیوں سے مبراہو۔یہ میری نگاہ میں تعمیری تنقید اورمثبت تنقید ہے۔
دوسری شکل یہ ہے کہ تصویر میں جوخامیاں موجود ہین ان کی نشاندہی کردی جائے اوربتایاجائے کہ اس میں فلاں فلاں نقص اورخامی ہے۔اگرچہ تنقیدی دنیا میں ثانی الذکر طریقہ کار زیادہ معروف ہے لیکن ترجیح ہرحال میں اول الذکر طریقہ کارکوہی حاصل ہے۔اس طریقہ تنقید میں خون جگرصرف کرناپڑتاہے۔صرف زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عمل میں لاکر بتاناپڑتاہے ۔


فقہ حنفی کی نشرواشاعت کے تعلق سے مخالفانہ پروپیگنڈہ کے تعلق سے توبہت پہلے سے آگاہ تھا۔ ابھی حال میں ایک فورم پر اس موضوع پر معلمی کی تصنیف کے کچھ اقتباسات پڑھنے کو ملے جس میں معلمی نے فقہ حنفی کی نشرواشاعت کے اسباب بیان کئے ہیں۔


پڑھ کرحیرت بھی ہوئی اوراس سے زیادہ افسوس بھی ہواکہ ان کے جیسے اہل علم بھی ضد اورتعصب میں آکر حقائق اورتاریخ کو اس درجہ مسخ کرسکتے ہیں لیکن کیاکیاجائے۔اگران جیسوں سے غلطیاں نہ ہوں توپھرتنقید کی دنیاویران نہیں ہوجائے گی۔ویسے راقم الحروف کے نزدیک اس کی دوسری توجیہہ یہ ہے کہ معلمی جس زمانے میں تانیب الخطیب لکوثری کا رد لکھ رہے تھے توبوجوہ چند اپنے خیالا ت میں متشدد اورفقہ حنفی اورامام ابوحنیفہ کے لئے مخالفانہ جذبات سے متاثر تھے۔لیکن تنکیل کی تصنیف سے فراغت اورردوکد کے ماحول سے نکلنے کے بعد ان کو ان کے اپنے ہی ضمیر نے ملامت کی اوردیگر کتابوں مثلاتاریخ البخاری وغیرہ میں امام ابوحنیفہ کااچھے انداز میں ذکر کیاہے۔جس پر مقبل الوادعی بھی حیرت کااظہار کئے بغیر نہ رہ سکے کہ جومعلمی تانیب الخطیب میں ہمیں نظرآتے ہیں تاریخ البخاری میں اپنی تعلیقات میں ان کا انداز بدلابدلاہواہے۔دیگر کچھ افراد کی شہادت بھی ہے کہ ان کے انتقال سے کچھ پہلے  جب ان سے ملاقات ہوئی تووہ تنکیل میں اپنی تحریر اورانداز بیان پر نادم اورشرمندہ تھے۔


میں نے اس مضمون مین جوکہ شاید کچھ طویل ہوگیاہے۔ کوشش کی ہے کہ اس موضوع پر تعمیری اورتخریبی دونوں قسم کی تنقید کروں تاکہ قارئین کے سامنے دونوں پہلوآجائیں۔پہلے تعمیری تنقید کے طورپر فقہ حنفی کی نشرواشاعت کے تاریخی اورحقیقی اسباب بیان کئے گئے ہین اورتخریبی تنقید کے زیرعنوان معلمی کی بیان کردہ وجوہات پر رد کیاگیاہے۔وماتوفیقی الاباللہ

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔