5: فقہ حنفی کی اپنی خصوصیات
دنیامیں کوئی چیز کبھی
بھی محض خارجی سہارے کی بناء پر زندہ نہیں رہتی ۔اورجوچیز محض خارجی تاثیر کی بناء
پر زندہ رہتی ہے وہ جلد ہی درگورہوجاتی ہے۔یہ اللہ کانظام اوراللہ کی سنت ہے۔جوبھی
چیز دیر تک پایندہ اورتابندہ رہتی ہے اس
میں صالحیت کے ساتھ نافعیت کاہوناازحد ضروری ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے نافع اورغیرنافع
کا فرق اس طرح بیان فرمایاہے۔
فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَاءً وَأَمَّا
مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ (سورہ رعد)
سیلاب میں جھاگ
اتناہوتاہے کہ پانی کہیں نظرنہیں آتاہرطرف جھاگ کی فرمانروائی ہوتی ہے لیکن جھاگ
میں چونکہ نفع رسانی کی صلاحیت نہیں لہذا تھوڑے ہی عرصہ کے بعد جھاگ سمٹ کر ایک
طرف ہوجاتاہے اورختم ہوجاتاہے اورپانی اپنی جگہ مدت دراز تک برقراررہ کرلوگوں
کیلئے کارآمد ہوتاہے۔
سونے کو گلانے کیلئے کچھ دیگر چیزوں کااستعمال کیاجاتاہے لیکن
سوناجونافع ہے وہ باقی رہ جاتاہے اوردیگرملاوٹی اورغیرنافع چیزیں ختم ہوجاتی
ہیں۔فقہ حنفی ہردور میں بیشترمسلمانوں کا مسلک ومذہب رہاہے یہ ا س کی نافعیت کی
بڑی مثال ہے۔