وضو میں ہر وعضو دھوتے وقت یہ خیال رکھے
عبیداختر رحمانی
وضو
میں ہر عضو دھوتے وقت اپنے وصل اورجدائی کا تصور کرے یعنی تصور کرلے کہ جب وضو
کا پانی میرے اعضاسے جداہوتاہے ناپاک ہوجاتاہے اورجب تک اعضاسے ملارہتاہے پاک
رہتاہے، اسی طرح جب تک میں خدائے تعالی سے ملارہتاہوں پاک رہتاہوں اورجب
جداہوجاتاہوں تو ناپاک ہوجاتاہوں،ذکر کرتے رہنے سے میں خدائے تعالی سے ملارہتاہوں
اور ذکر چھوڑدینے سے جداہوجاتاہوں، پس مجھے چاہئے کہ ہمیشہ ذکر میں رہوں ،ورنہ کسی
مصیبت میں مبتلاہوجاؤں گا، نیز یہ تصور کرلے کہ جیسے اعضاسے جداہوکر پانی ناپاک
ہوجاتاہے اور زمین سے اس کا ملاپ ہوجاتاہے ،اسی طرح خدائے تعالی سے میراملاپ اس کے
ذکر سے ہے، اوراس کا ذکر چھوڑدینا گویامیری موت ہے اور اپنے وجود پر نظر دوڑائے کہ
مجھے زمین کے ساتھ مل کر اس کی صفت اختیار کرنی چاہئے یعنی جس طرح ہرچیز جو زمین
سے باہر آتی ہے، بالکل پاک وصاف ہوتی ہے، اسی طرح مجھ سےبھی جوچیز باہر آئے ،وہ
پاک وصاف ہو اور وہ ذکر الہی ہے۔
آداب الطالبین،ص:۲۴ حضرت شیخ محمد چشتی گجراتی ؒ خواہر زادہ حضرت شیخ چراغ
دہلیؒ